4 دسمبر 2010 - 20:30

سوات میں خاتون کو کوڑے مارنے کا تیسرا کیس بھی سامنے آگیا ہے۔پولیس کے مطابق تحصیل چار باغ کے علاقے دکوڑک سے تعلق رکھنے والی خاتون معراجہ بی بی نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ2008 میں کالعدم تحریک طالبان سوات نے اس کو بھی کوڑے مارے ہیں۔

ابنا: چار باغ پولیس اسٹیشن میں چار شدت پسندوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے معراجہ بی بی پر اپنے چچا کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگایا تھا،معراجہ بی بی طلاق شدہ ہے،پولیس کیس کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔اس سے پہلے تحصیل کبل کے علاقے کالا قلعے کی چاند بی بی اور تحصیل چار باغ کے علاقے اشر بنڈ کی سائرہ بی بی کے کیسز بھی سامنے آچکے ہیں ۔ 
.........

/110